مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی جانچنے اور دائرہ اختیار میں اضافہ کیلئے کمیٹی قائم
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے پنجاب بھر میں قائم مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی جانچنے اور ان کے دائرہ اختیار میں اضافہ کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انورالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی میں جسٹس شاہد بلال حسن اور قانون دان ظفر کلانوری شامل ہیں،نو تشکیل شدہ کمیٹی پنجاب بھر کی مصالحتی سینٹرز میں کام کرنے والے ججز کی تعیناتیوں،ترقیوں اور انہیں مراعات دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی کی سفارش پر ضلعی عدلیہ کے مزید 100 ججوں کی پانچ روزہ مصالحتی معاملات پرتربیت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں شروع کر دی گئی ہے،زیر تربیت ججز کو تربیت مکمل کرنے کے بعد نئے قائم ہونے والے مصالحتی سینٹرز میں تعینات کیا جائے گا۔
کمیٹی تشکیل