بلوچستان کی ترقی میں نیشنل بینک اہم کردار ادا کریگا ‘ سی ای او

بلوچستان کی ترقی میں نیشنل بینک اہم کردار ادا کریگا ‘ سی ای او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر)نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد نے کوئٹہ میں بینک کے علاقائی دفتر اور مختلف شاخوں کا دورہ کیااور ٹاؤن ہال میٹنگوں میں شرکت کی۔صدر نے اس کے علاوہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور مقامی کاروباری افراد سے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
بھی ملاقات کی۔بلوچستان کی ترقی میں نیشنل بینک کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے سعید احمد نے چیمبر کے عہدیداران اور اراکین کو یقین دلا یا کہ بینکاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مسائل ان کی انتہائی ترجیحات میں شامل ہیں اور وہ ان کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ چیمبر کے اراکین کے ساتھ اپنی ملاقات میں این بی پی کے صدر نے پرائم منسٹر بزنس یوتھ لون اسکیم پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم بلوچستان کے نوجوانوں کو انفرادی، برادری اور قومی سطح پر درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا،’’بلوچستان کی ترقی میں نیشنل بینک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور بالخصوص قرضوں کے اجراء کے سلسلے میں اور چیمبر کی انتظامیہ کی جانب سے میرے سامنے پیش کیے جانے والے مسائل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔‘‘اس موقع پر سعید احمد نے تفتان میں قائم این بی پی کے بوتھ کو جلد ہی ایک مکمل شاخ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ میٹنگ کے اختتام پر چیمبر کے اراکین نے صدر کو اعزازی شیلڈ پیش کی اورچیمبر کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔