یونین کونسل 49 وہاڑی کے 6 دیہات میں سوئی گیس سپلائی کا آغاز

یونین کونسل 49 وہاڑی کے 6 دیہات میں سوئی گیس سپلائی کا آغاز

بورے والا،گگو منڈی (،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی ۔ایم این اے چوہدری نذیر احمد ارائیں اورایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے گذشتہ روز مقامی ہوٹیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار سال میں انہوں نے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے اور آئندہ ایک سال میں مزید کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے چوہدری نذیر احمد ایم این اے نے کہا کہ اج انہوں نے یونین کونسل 49 کے چھ دیہات میں سوئی گیس کی سپلائی کا افتاح کر دیا ہے اور چک نمبر 223ای بی 231ای بی 229ای بی بی 235ای بی 239ای بی اور 237ای بی میں سوئی گیس کی فراہمی شروع ہو گئی ہے اس منصوبہ پر 10کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ گگو منڈی میں 10کروڑ سے ون وے روڈساڑھے چار کروڑ سے واٹر سپلائی سکیم 10کروڑ روپے سے ڈریج وسیوریج سکیم اور دی پی ایس رسیکیو1122اور درجنوں رابطہ سڑکیں تعمیر کروائی گئیں جبکہ گگو منڈی میں گرڈسٹیشن اور رسولپور تا بورے والا ون وے روڈ کی تعمیر کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے انہوں نے سوئی گیس کا شعلہ جلا کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ان دیہاتوں کی یونین کونسلز کے چیئر مین میاں اعجاز جیویکا ،رانا شاہد سرور،میاں خالد بودلہ ،پیر عامر ممتاز چشتی ،پیر غلام مطیب چشتی ،چوہدری محمد سعید چیئر مین سی پی سی ،ممبر ضلع کونسل نذیر مسیح رندھاوا،محمد اسلم جمال ،فیاض قاسم کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر