کرپٹ حکمران کو گھر بھیج کر بڑا ہدف حاصل کرلیا‘ شاہ محمود قریشی

کرپٹ حکمران کو گھر بھیج کر بڑا ہدف حاصل کرلیا‘ شاہ محمود قریشی

خانیوال (بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو آہستہ آہستہ سمجھ آئے گی کہ انہیں کیوں نکالا گیا وہ گزشتہ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

روز پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر صوبائی حلقہ214مہر عمران پرویز سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر سید مصدق شاہ بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں ایک کرپٹ حکمران کو گھر بھیج کر اپنا بڑا ہدف حاصل کیا اب مذید اہداف بھی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ کارکن الیکشن کی بھرپور تیار ی کریں اور ٹکٹ ہولڈر ز سے قریبی رابطہ رکھیں ملاقات میں ضلع خانیوال کی انتخابی حکمت عملی، ٹکٹوں کی تقسیم اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی انہو ں نے کہاکہ وہ جلد ہی خانیوال کا دورہ کریں گے ۔

شاہ محمود قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر