جمہوری رویوں اور برداشت کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، محمد خان ڈاہا

جمہوری رویوں اور برداشت کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، محمد خان ڈاہا

خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنماممبر قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے کہاکہ جمہوری رویوں، تحمل اور برداشت کے ذریعے ہی مسائل کوحل کیاجاسکتا ہے منتخب حکومتوں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

نے ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر ڈالا عوامی مینڈیٹ کا احترام قائم کرکے ہی ملک وقوم کو مضبوط بنایا جاسکتاہے۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر کونسلر طارق نواب پراچہ سے ملاقات میں اظہار خیال کررہے تھے۔اس موقع پر عرفان احمد خان ڈاہا بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کوترقی وخوشحالی کی سزادی گئی ہے میاں نوازشریف نے چار سال تمام تردباؤ اور رکاوٹوں کے باوجود ملک و قو م کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بحران کوحل کرکے ترقی کاپہیہ تیز کیا لیکن عوام اب ان کے دھوکہ میں نہیں آئیں ۔ جی ٹی روڈ پر عوام نے میاں نوازشریف کی جس طرح پذیرائی کی ہے اس نے دھرنا گروپ کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔انہوں نے طارق نوا ب پراچہ کی طرف سے علاقے کے مسائل کی نشاندہی پرکہاکہ انہیں حل کرنے اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کیلے تما م وسا ئل بروئے کارلائیں گے اوراپنابھرپور کرداراداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ علاقے کی تعمیروترقی اوربلاامتیاز عوامی مسائل کاحل اولین ترجیح ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر