محکمہ انہار ملتان میں کروڑوں کی کرپشن،ہائی کورٹ نے ایکشن لے لیا

محکمہ انہار ملتان میں کروڑوں کی کرپشن،ہائی کورٹ نے ایکشن لے لیا

ملتان،نواں شہر،سرائے سدھو (خبر نگار خصو صی،نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نہری پانی کی من پسند افرادکوتقسیم اورکرپشن کے خلاف درخواست پر ڈی جی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اینٹی کرپشن پنجاب کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور صوبائی سیکرٹری انہارکو محکمانہ کارروائی کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں کبیروالہ کے زمیندارطاہرظہورنے درخواست دائر کی تھی کہ محکمہ انہارملتان،خانیوال اور کبیروالہ کے افسران وملازمین کی جانب سے رشوت وصول کرکے موگے توڑے جاتے ہیں اور من پسند افرادکی زمینوں کوسیراب کرایاجاتاہے جبکہ رشوت نہیں دینے والے کاشتکارپانی کی بوندکو بھی ترس جاتے ہیں جبکہ سیلاب اوردیگر معاملات میں بھی کرپشن کی جاتی ہے جس کے ثبوت بھی موجودہیں لیکن درخواستیں دینے کے باوجود اینٹی کرپشن کی جانب سے بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اورنہ ہی محکمانہ طورپر کارروائی کی جارہی ہے اس لئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنیکا حکم دیاجائے۔

پانی چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر