وزیر اعلیٰ کے دورہ کڈنی سنٹر کے موقع پر ناقص کارکردگی ‘ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو او ایس ڈی بنائے جانے کی افواہیں

وزیر اعلیٰ کے دورہ کڈنی سنٹر کے موقع پر ناقص کارکردگی ‘ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ...

ملتان(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ملتان آمد کے بعد فوری طور پر کڈنی سنٹر کے دورے کے موقع پر ناقص (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کارکردگی کے باعث وزیراعلیٰ کی برہمی کا اظہار کرنے کی وجہ سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو او ایس ڈی بنانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں جن کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا ہے بعض اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو فوری طور پر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اس دوران مقامی ایم این اے کی جانب سے بھی وزیراعلیٰ کو یہ کہاگیا کہ ان افسران سے ہماری جان چھڑائیں انہیں واپس لاہور لے جائیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی لاہور واپسی کے بعد ہی یہ افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر