راجہ پور، پنچایتی فیصلہ سے متاثرہ دونوں لڑکیوں کو وزیرا علیٰ کی جانب سے 10،10 لاکھ کی امداد فراہم کر دی گئی

راجہ پور، پنچایتی فیصلہ سے متاثرہ دونوں لڑکیوں کو وزیرا علیٰ کی جانب سے 10،10 ...

ملتان(وقائع نگار)راجا پور میں پنچایتی حکم پر زیادتی کا واقعہ،زیادتی کا شکار ہونے والی دونوں لڑکیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

سے مالی امداد فراہم کردی گئی ہے،متاثرہ لڑکیوں کو10،10لاکھ روپے امداد دی گئی ہے،لڑکیوں کے بنک میں سیونگ اکاؤنٹس کھلوا کر ان میں رقم جمع کروادی گئی ہیے تاکہ متاثرہ لڑکیاں18سال کی عمر ہونے تک اس رقم کا ماہانہ منافع حاصل کرسکیں گی جبکہ 18سال عمر پوری ہونے کے بعد ہی متاثرہ لڑکیاں ساری رقم بنک سے نکلواسکیں گی وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو ان کی عمریں18سال ہونے تک اکاؤنٹس کے گارڈین مقرر کیا ہے،ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات کرکے ان کو ان تفصیلات سے آگاہ کیا ہے واضع رہے راجا پور میں پنچائیتی حکم پر زیادتی کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا اور متعلقہ تھانہ کے پولیس ملازمین کو بھی معطل کیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر