میلسی ہسپتال میں گردوں کے علاج کی سہولت فراہم ہوگی‘ سعید منیس

میلسی ہسپتال میں گردوں کے علاج کی سہولت فراہم ہوگی‘ سعید منیس

میلسی ( نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں کارڈیالوجی وارڈ کو فعال کرنے کے بعد اب امراض گردہ کے علاج اور ڈائیلسز کی سہولت فراہم کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا یہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میلسی میں امراض گردہ وارڈ میں تزئین و آرائش کے کام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے اور ہیلتھ کیمپ کے معائنے کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالغفار چیئرمین بلدیہ میلسی توصیف احمد خان،وائس چیئرمین مہر عبد الخالق ارائیں، تحصیلدار ملک آفتاب ڈوگر، چوہدری محمد مشتاق چدھڑ، چیف آفیسر چوہدری محمد ندیم، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، ملک خوشی محمد، راؤ اکبر علی، حاجی احمد یار اچار والے ، راؤ ریاض حسین ضیاء،خالد رسول ملک ، میاں سجاد ارائیں ، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راؤ محمد خلیل، صدر مرکزی انجمن تاجران میلسی شیخ سلیم بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر