نواز شریف کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے کی پایسی پر عمل پیرا ہیں‘ وسیم اختر

نواز شریف کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے کی پایسی پر عمل پیرا ہیں‘ وسیم اختر

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب و صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نہ کھیلیں گے اور نہ ہی کھیلنے دینگے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اگر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جمہوریت کو نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہونگے اداروں کو آپس میں لڑانے کی سازش کر کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملتان ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے حکمران جماعت انتخابات میں کئے گئے وعدوں کے مطابق اور پنجاب اسمبلی سے منظور ہونیوالی متفقہ قرار داد پر عمل کرتے ہوئے بہاولپور صوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہماری کرپشن فری پاکستان اور احتساب سب کا احتساب تحریک جاری رہے گی ۔ پانامہ کیس میں436 افراد کے خلاف کاروائی کیلئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا جائے گا ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی رٹ پیٹیشن کے مطابق ان تمام لٹیروں کے نام شامل ہیں ۔ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جس میں لٹیروں کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر