کارڈیالوجی توسیعی منصوبے سے 208 بیڈز دستیاب ہونگے ‘ ڈاکٹر ظفر علوی

کارڈیالوجی توسیعی منصوبے سے 208 بیڈز دستیاب ہونگے ‘ ڈاکٹر ظفر علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( وقائع نگار) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر علوی نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی 7 ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارڈیالوجی میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ‘ ایمرجنسی وارڈ کے مریضوں کیلئے ارجنٹ انجیو گرافی کرنے کی غرض سے ایک انجیو گرافی مشین نصب کی جا رہی ہے اس کا انتظام چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ میاں رحمن نسیم نے کیا ہے ۔ اس طرح صوبائی حکومت بھی مزید 8 وینٹی لیٹرز مہیا کر رہی ہے اس سے پہلے 35 وینٹی لیٹرز موجود ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
ایمرجنسی و آؤٹ ڈور کے توسیعی منصوبے کا 33 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ اس منصوبے سے 208 بیڈز مریضوں کیلئے دستیاب ہونگے ۔حکومت نے 2017-18 کیلئے اس منصوبے کیلئے 50 کروڑ روپے کے نئے فنڈز بھی جاری کر دئیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 7 ماہ میں مذکورہ انسٹی ٹیوٹ میں 896 کارڈیک سرجری کی گئی ‘ ان میں 90 فیصد سرجری فری ہوئیں ‘ بچوں کے دل کے والو اور دل کے سوراخ بند کرنے کیلئے 205 آپریشن کیے گئے ۔ 7ماہ کے دوران 4188 مریضوں کی انجیو گرافی ہوئی ‘ 1747 مریضوں کی انجیو پلاسٹی ہوئی ‘ 11ہزار 400 مریضوں کی ایکو کارڈیو گرافی کی گئی ۔ 1782 مریضوں کی ای ٹی ٹی کی گئی ‘ جبکہ 27 ہزار ایکسرے کیے گئے ۔ 2501 سی ٹی سکین جبکہ 80 ہزار پتھالوجی ٹسٹ کیے گئے ‘ 2لاکھ 14 ہزار 86 مریض مفت ادویات لے گئے ۔ صرف جولائی 2017 میں 35 ہزار مریض مفت ادویات لے گئے ہیں ۔