اجلاس میں ضلعی و یوسی انتظامیہ کی جانب سے صدر ہائیکورٹ بار کو ہراساں کرنیکی مذمت ، چیف جسٹس کو بھی آگاہ کردیا گیا
ملتان (خبر نگار خصو صی) صدرہائیکورٹ بارایسوی ایشن ملتان کو (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
ضلعی وپولیس انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کو بھی آگاہ کردیاگیاہے۔اس ضمن میں گزشتہ روزسابق صدرہائیکورٹ بارملتان محموداشرف خان نے وکلاء کو اجلاس میں بتایاکہ اسلام آباد جانے سے قبل ڈپٹی کمشنرملتان نے صدرہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی کو ملاقات کے لئے اپنے گھر پرآنے کا کہالیکن صدربارنے کہاکہ وہ ضلع کچہری میں ان کے دفتر یابارروم میں ملاقات کرسکتے ہیں اوراگلے روزملاقات کے لئے دوبارہ فون آنے پر ضلع کچہری دفترمیں گئے تو وہاں سی پی اوملتان بھی موجودتھے جنہوں نے ان پر توہین عدالت کیس میں پیش ہونے کے لئے دباؤ ڈالابعدازاں کمشنر ملتان اورآرپی اوملتان بھی پہنچ گئے اوردباؤ ڈالنے کے باوجود شیرزمان قریشی نے بارکی قراردادکے مطابق پیش نہیں ہونے کاکہا اس دوران نفری کی تعدادمیں اضافہ ہونے پر باہرموجود وکلاء نے صدرڈسٹرکٹ بارایم یوسف زبیر کواطلا ع دی جس پروہ اورسابق صدرڈسٹرکٹ بارخالداشرف خان ڈپٹی کمشنر کے دفترپہنچے اورانتظامیہ کو بتایاکہ وہ صدر بارکو گرفتارکرنے کی کوشش توکرکے دیکھیں وکلاء کس طرح سیسہ پلائی کی دیواربنتے ہیں۔اس واقعہ سے اورصدربارکافون ایجنسیوں کی جانب سے آدھ گھنٹے کے لئے جانے نیز دھمکیاں دینے کے واقعہ سے بھی چیف جسٹس پاکستان کوآگاہ کردیاگیااورکارروائی کا بھی مطالبہ کیاگیاہے۔