مولانا فضل الرحمن سے قاری حنیف جالندھری کی ملاقات‘ مدارس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

مولانا فضل الرحمن سے قاری حنیف جالندھری کی ملاقات‘ مدارس کو درپیش مسائل سے ...

ملتان (سٹی رپورٹر)مدارس کو درپیش مسائل، وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے جمیعت علماء (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کر کے آگاہ کر دیا۔ قائدین کی ملاقات لاہور میں ہوئی، اس موقع پر جے یو آئی ف کے رہنما مولانا محمد امجد خان، صوبائی امیر ڈاکٹر عتیق لرحمٰن، پیر عزیز الرحمٰن ہزاروی، وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن نیوفاق المدارس العربیہ کے قائدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن ا?ج وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب سے بھی ملاقاتیں کرینگے جبکہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر