جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کی جائے ،دونوں بھائی ماڈل ٹاؤن کیس میں پھندے پر لٹکیں گے:طاہر القادری

جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کی جائے ،دونوں بھائی ماڈل ٹاؤن کیس میں پھندے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجو کیشن رپورٹر،ما نیٹر نگ ڈیسک )عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی سمیت ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ کا ر پھیلائیں گے ، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کے لئے دھرنا دے رہے ہیں ، اشرافیہ نوا ز شریف ،شہباز شریف اور ان کا خاندان ہے اسی کا خاتمہ چاہتے ہیں ،نوا ز شریف کے انقلاب کا مطلب ہے کہ نواز شہباز بچاؤ انقلاب ہے ، نوازشریف نے 30سال اقتدار میں رہ کر اپنے خاندان کو خوشحال کیا ہے اور ملکوں ملکوں بزنس ایمپائر قائم کر لیئے ہیں ،بیرون ملک ٹھیکوں میں اپنی رجسٹرڈ فرموں کو دے کر فرنٹ مینوں کے ذریعے دولتیں لوٹ رہے ہیں، نیب سے زیادہ فرنٹ مینوں کو میں جانتا ہوں ،ابھی انصاف کی پہلی کھڑکی کھلی ہے ، دروازہ کھلے گا راستہ کھلے گا، آپ نے پھانسی کے پھندے پرلٹکانا ہے،نواز شریف اپنے خاندان کو نہیں بچا سکتے، پانامہ کیس سے وزیر اعظم ہاؤس سے نکلے ہیں لیکن ماڈل ٹاؤن کیس میں دونوں بھائی لٹکنے والے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شہدا ء کے خاندانوں او ر ان سے ہمدردی کے لئے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ظلم کے سامنے سینہ سپر رہے ہیں اور وقت کے فر عون کی طاقت کو ٹھوکر مار دی ہے اور ثابت قدم رہے ہیں۔دنیا کی کو ئی طاقت آپ کو خرید نہیں سکتی اور آپ ڈٹے رہے ہیں میں شہداء کی فیملیوں کے عزم اور ہمت کو سلام پیش کر تا ہوں کہ آپ کو دولت مندوں نے خریدنے کی کوشش کی ہے لیکن آپ نے سب کو ٹھوکر مار ی ہے یہی ہمارے شہداء کے انصاف کے لئے اہم ترین سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب آ پ کو انصاف ملے گا اور ہر صورت ہم انصاف حاصل کر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت تک آپ کا دھرنا رہے گا میں اس وقت تک آپ کے ساتھ آخری لمحے تک رہوں گا ، آ ج کا دھرنا جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے لئے ہے ، شہداء کے خاندانوں کا دھرنا ہے آ ج احتجا ج کی تاریخ ختم نہیں ہو گی بلکہ اس کے دائرہ کار کو ملک بھر تک پھیلائیں گے اور انصاف کے لئے عوام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مت سمجھے کوئی کہ شہداء کے لواحقین انصاف نہیں لے سکتے یہ تو شریف خاندان سے انصاف چھین کر لے سکتے ہیں لیکن یہ آئین اور قانون کا دامن چھوڑنا نہیں چاہتے ، یا د رکھ لو ابھی چور پکڑا گیا ہے قاتل پکڑنا باقی ہے ، پانامہ کیس کا چورکی بات کر تا ہوں ،نا اہل نوا زشریف آئین سے امانت اور خیانت کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، نواز شریف ووٹ کے تقدس کو پامال کر نے والے بھی وہی ہیں۔ نواز شریف نے سیاست میں پیسہ داخل کیا ، چھانگا مانگا سیاست کے موجود نوازشریف ہی ہیں۔ انہوں نے جنر ل ضیا ء4 الحق کی گود میں بیٹھ کر دس سال تک اقتدار کے مزے لوٹے ہیں اور آج آپ کو جمہوریت یاد آ گئی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک ایم پی اے کو تین لاکھ ، چھ لاکھ ، نو لاکھ ، با رہ لاکھ میں خریدتے تھے جبکہ نواز شریف کا نعرہ تھا کہ جو شخص پانچ ایم پی لے کر آئے گا اسے وزارت دی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوا زشریف اس قدر بد دیانت اور دل میں نفرت رکھتے ہیں کہ مسلمان ایم پی اے کی قیمت دو گنی اور غیر مسلم ایم پی اے کے درمیان بھی قیمت کا فرق رکھ کر نا انصافی کیا کرتے تھے۔ نواز شریف نے پاکستان میں ضمیر خریدنے اور سیاست میں پہلی مرتبہ پیسہ انہیں نے شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بد دیانت اور چوروں کا خاندان ہے ،سارے خاندان میں جرائت نہیں کے مجھے ڈٹ کر کہہ دیں آپ کی بات غلط ہے۔نواز شریف ہمیشہ سے جمہوریت دشمن حرکات کرتے تھے اور انہوں نے دو مرتبہ وزیر اعظم بنے والی بے نظیرکی حکومتوں کو صدور سے مل کر گرا دیا اگر انہیں ووٹ کے تقدس بحال کر وانے کا جذبہ ہو تا تو جی ٹی روڈ پر اس وقت آتے۔ انہو ں نے کہا کہ نواز شریف نے آمریت کی گود میں پل کر جمہوریت کے خلاف سازشیں کیں آج ووٹ کا تقدس یاد آگیا ہے۔ کیا نواز شریف کو 28جولائی سے پہلے نظام کا بدلنا یا د نہیں آیا ؟ مشرف کا دور چھوڑ کر 35سال ملک پر قابض رہے ہیں۔
طاہر القادری