بلاول بھٹوبھی لاہور پہنچ گئے،پارٹی اجلاس کی صدارت، اہم فیصلے
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے اوربلاول ہاؤس میں منعقد ہ مرکزی رہنماؤں کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، ،مخدوم شہاب الدین ،فرحت اللہ بابر ،ندیم افضل چن ،سینیٹر سلیم مانڈی والا ،مصطفی نواز کھوکھر ،اورنگزیب برکی ، تسنیم قریشی سمیت دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں حلقہ این اے 120کیلئے انتخابی مہم اور کامیابی کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری آج سہ پہر چار بجے بلاول ہاؤس لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
بلاول بھٹو