سرائیکی بیلٹ کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ‘ جمشید دستی کا احتجاج

سرائیکی بیلٹ کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ‘ جمشید دستی کا احتجاج

ملتان ( نیوز رپورٹر ) پاکستان عوام راج پارٹی کے چیئرمین ورکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ملتان اور مظفر گڑھ کا دورہ کرکے ایک پھر شو بازی کا مظاہرہ کیا ہے آج تک وزیراعلی نے کسی سی ایس پی آفیسر کو معطل نہیں کیا ظلم صرف بے زبان اور گمنام آفیسرز پر ڈھائے جاتے ہیں(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ان خیالات کا اظہار ملتان آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر اے ایس ایف بی زیڈ یو کے صدر برکت بلوچ، جنرل سیکریٹری ادریس بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے جمشید دستی نے مزید کہا شہباز شریف نے اگر معطل کرنا ہے تو وہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر جیسے سی ایس پی آفیسران کو معطل کرکے دکھائیں اصل میں شوبازی کے زریعے ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے انہوں نے ملتان میٹرو کے زریعے قوم کے اربوں روپے ضائع کئے حالانکہ مظفر گڑھ، ڈی جی خان، راجن پور روڈ، تونسہ، علی پور روڈ سمیت سرائیکی صوبے کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات کی وجہ سے روزانہ کئی کئی لاشیں اٹھائی جاتی ہیں جمشید دستی نے بتایا کہ انہوں نے 14اکتوبر کو 4بجے سہہ پہر ملتان میں جلسہ عام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان کے دفتر میں درخواست جمع کرا دی ہے یہ جلسہ انشا ء اللہ تبد یلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا جس میں سرائیکی خطہ میں جاری 70سالہ ظلم اور جبر کی تاریخ پر مبنی ڈاکو منٹری ڈکھائی جائے گی انتظامیہ جلسہ کی اجازت دے یا نہ دے وہ ہر صورت جلسہ کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کو جلسہ کی اجازت دی گئی تو انہیں بھی جلسہ کی اجازت دینا ہو گی اس موقع پر اے ایس ایف بی زیڈ یو کے عہدیداران نے اعلان کیا کہ وہ وہ انشا ء اللہ 14اکتو بر کو طلبہ کی بڑی تعداد کے ساتھ عوامی راج پارٹی کے جلسہ میں شرکت کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر