جمہوریت نہیں نوا ز شریف کو خطرہ ہے ،انہیں عمرانی معاہدہ اب کیوں یا د آ گیا :آصف زرداری

جمہوریت نہیں نوا ز شریف کو خطرہ ہے ،انہیں عمرانی معاہدہ اب کیوں یا د آ گیا ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،خطرہ نواز شریف کی سیاست کو ہے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری میدان سیاست میں اتر گیا ہے جس سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا ،میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رابطہ رکھنا چاہتا ہوں توپھر نواز شریف سے ڈائیلاگ کیسے ؟ نہ ہی ہم گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ بنیں گے، چنیوٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، انہوں نے آرٹیکل 62 اور 63 آئین سے نکالنے کیلئے نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی تردید کرتے ہوئے کہا نوا زشریف جب وزارت عظمی پر تعینات تھے تو اس وقت ان کو آرٹیکل 62 اور 63 ، عمرانی معاہدے کا خیال کیوں نہ آیا، انہوں نے وزارت عظمی کے دوران تمام جمہوری معاہدے پس پشت ڈال دیئے تھے کیونکہ جب نواز شریف اقتدار میں اورمضبوط ہوتے ہیں تو ان کی ترجیحات اور ہوتی ہیں مصیبت میں ہوں تو ان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں لہٰذا ہم گرینڈ ڈیبیٹ اور کسی بھی بچگانہ اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ نواز شریف خود کو بچانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کے بچنے اور پکڑے جانے سے کوئی غرض نہیں ۔

زرداری

مزید : کراچی صفحہ اول