نواز شریف اپنی نا اہلی کو سازش سمجھتے ہیں توپارلمینٹ کو اعتماد میں لیں:یوسف رضا گیلانی
ملتان(نیوز رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اگر سمجھتے ہیں کہ ان کی نااہلی میں کوئی سازش کارفرما ہے تو وہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ ملک مین فری فیئر شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی کی تقلید کررہی ہے پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں لیکن کیش کرانے میں ناکام رہی ہے میڈیا ونگ کمزور ہونے کے باعث اپنی کارکردگی کی تشہیر نہیں کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سید مجتبیٰ گیلانی،ڈاکٹر جاوید صدیقی،میاں کامران مڑل،ملک نسیم لابر،خواجہ رضوان عالم،نفیس احمد انصاری،راؤ ساجد علی،اے ڈی بھٹہ،رئیس قریشی اور تحریک انصاف حلقہ204 کے ٹکٹ ہولڈر راجہ محا8د طارق بھی ہمراہ تھے جنہوں نے پیپلزپارٹی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے دو بڑے کام کئے ہیں ملک کو متفقہ آئین دیا اور نیو کلیئر پاور بنایا جوکہ ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے ضروری تھے جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی ہے جس نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کئے اور اس پر جس قدر بس میں تھا عملدرآمد بھی کیا اور جس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا اس کا جواب مسلم لیگ(ن) والے دیں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھٹو کے خواب اور بینظیر بھٹو کے مشن کے مطابق آئین کو من و عن بحال کیا اپنے دور میں متعدد اصلاحات لائے بلوچستان پیکج دیا این ایف سی ایوارڈ دیا،گلگت بلتستان کیلئے ریفارمز لائے کے پی کے کو شناخت دی ہے سرکاری ملازمین کو نوکریاں دیں تنخواہوں میں اضافہ کیا سید خورشید شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا خواتین کو حقوق دئیے پسماندہ خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کروایا جس سے ملتان سمیت ملک بھر کے خاندان مستفیذ ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی تمام تر توجہ دہشت گردی پر مرکوز رکھی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان نے اس جنگ مین معاشی طور پر بھاری نقصان بھی برداشت کیا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے اس جنگ کے متاثرہ 25لاکھ افراد کو دوبارہ گھروں میں بحال کیا اپنے دور میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے104آئینی ترامیم کیں انہوں نے کہا کہ ان تمام احباب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ کے قیام کیلئے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا اور سینٹ میں قرار داد منظور کرانے میں تعاون کیا جب پیپلزپارٹی نے اقتدار سنبھالا تو پوری دنیا کساد بازاری کا شکار تھی لیکن ہم نے ملک میں زراعت کو ترقی دی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نئی تنظیم سازی کا تقریباً مکمل کرلیا ہے ہمارے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں بلاول بھٹو زرداری نے تنظیم سازی پر خصوصی توجہ دی ہے ان کی محنت کے نتیجے میں پارٹی کی تنظیم سازی کا کام مکمل ہوا ہے پیپلزپارٹی نے تہیہ کیا ہے کہ مضبوط ترین پارٹی بنائیں گے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چنیوٹ کے جلسہ کے بعد مانسہرہ اٹک میں جلسہ کرنے کے بعد جنوبی پنجاب کا رخ کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کا فیصلہ اب عوام کے سامنے آنا چاہیے۔
یوسف رضا گیلانی