آپریشن ردالفساد،پنجاب میں فورسز کی کارروائیاں ،7دہشتگرد اور 20افغان گرفتار،اسلحہ و بارود برآمد

آپریشن ردالفساد،پنجاب میں فورسز کی کارروائیاں ،7دہشتگرد اور 20افغان ...

راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کا ملک گیر آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ،پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپوں اور کارروائیوں میں 7دہشتگردوں سمیت 20افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے جبکہ ان کے قبضہ سے اسلحہ، گولہ و بارود اور جدید خود کار ہتھیار بھی برآمد بھی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران سات مشتبہ دہشت گردوں اور بیس افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے اٹک، ڈی جی خان اور لاہور میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72گھنٹے کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں سات مشتبہ دہشتگرد اور20 مشتبہ افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے۔ زیر حراست افراد سے اسلحہ گولہ بارود اور جدید خود کار ہتھیار برآمد کئے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔ دہشت گردوں سے برآمد کیا گیا اسلحہ پنجاب کے بڑے شہروں میں وارداتوں کیلئے استعمال ہونا تھا۔

آپریشن رد الفساد

مزید : کراچی صفحہ اول