کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی اگلی صدر ہوسکتی ہیں، پا رٹی عہدیدار

کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی اگلی صدر ہوسکتی ہیں، پا رٹی عہدیدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر228آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی قیادت تاحال پارٹی کیلئے نئے سربراہ کا فیصلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرکے کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ رائیونڈ رہائش گاہ میں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ جی ٹی روڈ ریلی پر کارکنان کے والہانہ خیرمقدم کے بعد عوامی اجتماعات اور جلسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ 'ہم نے نئے پارٹی سربراہ کے لیے موجود تمام آپشنز پر غور کیا لیکن ہم کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے، اس معاملے کے حوالے سے متعدد قانونی اور سیاسی پیچیدگیوں کو دیکھتے ہوئے چند مزید دن جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی سربراہ کے لیے شہباز شریف کے علاوہ کسی نئے چہرے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ پنجاب کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی جانب برقرار رہے۔ن لیگ کے ایک پارٹی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ سابق خاتون اول کلثوم نواز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اگلی صدر ہوسکتی ہیں جبکہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی کلیئرنس کے منتظر ہیں۔
مسلم لیگ (ن )