مظفرآباد،حالیہ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ،8مکان متاثر1تباہ

مظفرآباد،حالیہ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ،8مکان متاثر1تباہ

مظفرآباد ( بیورورپورٹ) گزشتہ حالیہ بارشوں سے ڈنہ دھمن چھول لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 8مکان متاثر ،ایک مکان مکمل تباہ،عوام علاقہ کی کھڑی فصلیں ،درخت تباہ،ضلعی انتظامیہ خاموش،ڈپٹی کمشنر اور محکمہ شاہرات ایکسن کو درخواست دے دی گئی ،پیر چناسی روڈ کی تعمیر کی وجہ سے حفاظتی دیوار تعمیر نہ کرنے اور ٹھیکدار کی غفلت کی وجہ سے 8مکان متاثر ہوئے ہیں بڑی بڑی پہاڑیاں کرنے سے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چےئرمین ڈنہ دھمن چھول چوہدری عالم دین نے صحافیوں کو تفصیل بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیر چناسی روڈ کی تعمیر میں حفاظتی دیوار نہ لگانے سے ان گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ٹھیکدار کی غفلت کے باعث غریب لوگ زندگی اور موت کے درمیان زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اگر فوری طورپر اقدامات نہ کیے گئے تو مزید بارشوں میں نقصان ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے کوئی متبادل جگہ نہیں ہے کہاں پر رہائش اختیار کی جائے اگر مذید نقصان ہوا تو ضلعی انتظامیہ اور ٹھیکدار زمہ دار ہوں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول