وزیر اعلیٰ سے لودھراں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر فنڈز کامطالبہ کیا ہے‘ عبدالرحمن کانجو

وزیر اعلیٰ سے لودھراں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر فنڈز کامطالبہ کیا ہے‘ ...

کہروڑپکا (سٹی رپورٹر)کہروڑپکا تا لودھراں ڈبل وے روڈ ، سنہری مسجد تا حاصل والا روڈ براستہ THQہسپتال اور دھنوٹ میں بائی پاس سڑک کی تعمیر اولین ترجیح ہے ۔ کہروڑپکا سٹیڈیم ضرور بنے گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ضلع لودھراں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز ریلیز (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ بات وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عبدالرحمن خان کانجو نے گذشتہ روز THQہسپتال کہروڑپکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شاندار اور والہانہ استقبال پر کہروڑپکا اور دنیا پور کے عوام کے بے حد شکر گذار ہیں اور اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ضلع لودھراں میں دانش سکول بھی قائم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا ہے۔ یہاں مریضوں کو جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں مجھے اس پر بے حد اطمینان ہے ۔ اس سے پہلے عبدالرحمن خان کانجو نے چیئرمین ضلع کونسل میاں راجن سلطان ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ارشد سندھو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی ، ایم ایس ڈاکٹر میاں افتخار احمد اور صدر پریس کلب محمد افضل جاوید کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ عبدالرحمن خان کانجو نے ہسپتال میں ہفتہ صحت خدمت سپیشل وارڈ کا افتتاح بھی کیا ۔ چیئرمین ملک قاسم جوئیہ ، اعظم بھٹہ ، طلحہ جمال ، شیخ رضوان ،ارشد خان بلوچ، سعد کانجو ، ملک عمران خالد ،بلال حیات بھٹی، ڈاکٹر قمر حفیظ ، ظفر امین سانگی ، میاں شہباز فخر جبلہ ، میاں منور جاوید خدائی ، شیخ ارشد ، سہیل خان کانجو و دیگر بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء عبدالرحمن خان کانجو نے گذشتہ رات احباب کاٹن فیکٹری میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے ملک عابد بوکا ، عمر کانجو ، غلام عباس ، گلزار جالف کی کارکردگی کو سراہا ۔

عبدالرحمن کانجو

مزید : ملتان صفحہ آخر