100 سکولوں میں ستمبر سے ٹیکنیکل گروپ کی کلاسیں شروع کرنیکا حکم

100 سکولوں میں ستمبر سے ٹیکنیکل گروپ کی کلاسیں شروع کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ملتان سمیت صوبے کے 100سکولز میں آئندہ ماہ ستمبر سے ٹیکنیکل گروپ کی کلاسز شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں مذکورہ سکولز کے سربراہان کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب مہر (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

مشتاق احمد سیال نے کی۔میٹنگ میں ملتان سے پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول محمد رمضان انجم‘پرنسپل گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول محمد اکرم شاہ اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول نغمہ شیریں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب مہر مشتاق احمد سیال نے ہدایت کی کہ آئندہ ماہ ستمبر سے ٹیکنیکل گروپ کی کلاسز کو یقینی بنایا جائے محکمہ تعلیم سکولزپنجا ب نے صوبے بھر میں ناقص کارکردگی کے حامل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز زنانہ و مردانہ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت نہم کے امتحانات 2017کے نتائج کا اعلان 19اگست بروز ہفتہ کیاجائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر