ایم کیو ایم کے قائد کا قریبی ساتھی وسیم بیلجئم گرفتار

ایم کیو ایم کے قائد کا قریبی ساتھی وسیم بیلجئم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سابق سیکٹرانچارج وسیم بیلجئم کو گرفتار کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم وسیم ایم کیو ایم کے قائد کا قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، وہ سابق سیکٹر انچارج ہے اور چند روز قبل ہی بیرون ملک سے کراچی آیا تھا۔ گرفتار ملزم سے پاکستان سے لندن رقم کی منتقلی کی تفتیش کی جا رہی ہے۔