صحافت مقدس پیشہ ہے،صحافی کا قلم آزاد ہونا چاہیے،احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)روزنامہ پاکستان کے ملتان سے کامیابی کے12سال مکمل کرنے پر پریس کلب کوٹ ادو میں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء تھے،تقریب میں چےئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار،جنرل کونسلر (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
چوہدری عبدالوحید،سابق جنرل کونسلر عاشق حسین،صدر پریس کلب شیخ محمد عثمان،سرپرست اعلیٰ حاجی محمد سلیم ریاض،سابق صدربابر عزیز چوہدری،سینئرنائب صدر شیخ فیاض احمد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمر دراز، سعید احمد انصاری ،روز نامہ پاکستان ملتان کے کوٹ ادو میں تحصیل رپورٹر محمد اظہر فاروق،نامہ نگار آصف شہزاد خان ودیگر ممبران پریس کلب وشہری بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ صحافت کی بے پناہ ترقی کے اس دور میں صحافت کا معاشرے سے چولی دامن کا ساتھ ہو گیاہے ،صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ملک کا چوتھا ستون ہے اسی لئے صحافی کے قلم کو ہر طرح سے آزاد ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،معاشرے میں برائیاں اور اچھائیاں ضرور ہوتی ہیں،برائیوں کو حکومت وقت کے نوٹس میں لانا اور اچھائیوں کی تعریف کرنا ایک صحافی کی ذمہ داری ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں صحافیوں کی جو عزت اور ذمہ داری ہے وہ کسی اور معاشرے میں نہیں ہے اس لئے صحافیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے شعبے کی لاج رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کریں،انہوں نے کہا کہ سینئر تجزیہ نگار وچیف ایڈیٹر روز نامہ پاکستان مجیب الرحمٰن شامی ایک منجھے ہوئے سینئر صحافی ہیں جنھوں نے اپنے اخبارکے صفحات ملک وملت کی فلاح وبہبود کیلئے وقف کر رکھے ہیں،اس کی مثبت صحافتی پالیسی کا میں ہمیشہ سے دلدادہ رہا ہوں، قبل ازیں روز نامہ پاکستان ملتان کی 12ویں سالگرہ کے حوالے سے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے سالگرہ کاکیک کاٹا اور اس موقع پر انہوں نے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی ،زیذیڈنٹ ایڈیٹر ملتان شوکت اشفاق سمیت ادارے کے تمام سٹاف اور روز نامہ پاکستان ملتان کے کوٹ ادو میں نمائندگان کو مبارکباددیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اس موقع پر ادارے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائیگئی۔