اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ایکسائز انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ملتان( نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان عدنان آصف بھٹہ نے گزشتہ روز مقامی مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کر ایکسائز انسپکٹر شیخ سرفراز کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے ۔ قبل ازیں سلیمان احمد نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ پروفیشنل ٹیکس پرتعینات انسپکٹر شیخ سرفراز 2 ہزار روپے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
رشوت مانگ رہا ہے اگر انٹی کرپشن کاروائی کرے تو شیخ سرفراز کو گرفتار کروا سکتا ہے ۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان کے حکم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنا بھٹہ نے مقامی مجسٹریٹ کی قیادت میں ایکسائز آفس پر چھاپہ مارا اور ملزم کو 2ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ‘ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔