کنزیومر چوائس ایوارڈ کی سالانہ تقریب آج گورنرہاؤس میں ہو گی

کنزیومر چوائس ایوارڈ کی سالانہ تقریب آج گورنرہاؤس میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بارویں سالانہ کنزیومر چوائس ایوارڈکی تقریب 17اگست کو گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں شام 7بجے منعقد کی جائے گی جسمیں گورنر سندھ محمد زبیر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور مہمان اعزازی قونصل جنرل ملائیشیا محمد اسماعیل سی ای او انڈس موٹر ٹویوٹا علی اصغر جمالی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی خالد صدیق، سی ای او ناہید سپر مارکیٹ ابرار الدین، زوہیب حسن چیف مارکیٹنگ آفیسر شاہین ائر، جبکہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات۔ ممتاز صنعتکاروں کے علاوہ غیر ملکی سفارتکار بھی شرکت کریں گے۔حسبِ روایت اس سال کنزیومر آئکون ایوارڈ مختلف کیٹگری میں 14ایوارڈ، سی ای او آف دی ائر ایوارڈ3، کنزیومر ڈیمانڈ ایوارڈ مختلف کیٹگری میں 26جبکہ کنزیومر چوائس ایوارڈ مختلف کیٹگری میں 58اسکے علاوہ مختلف شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دینے والوں کو 8ایوارڈ اور 8اعتراف کمال ایوارڈ دئیے جائینگے۔ مختلف سروس پروائیڈرز کو بھی ان کی کارکردگی پر ایوارڈ دئیے جائینگے۔ایوارڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے چئیرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال نے کہا کہ کنزیومر چوائس ایوارڈ ایسی اشیاء صرف کے مینو فیکچرز اور خدمات جیسا کرنے والوں کو عطاکیے جاتے ہیں۔ جنہوں نے اپنے صارفین کو تیار کردہ اسی قسم کی اشیاء معیار، قیمت اور شہرت کے اعتبار سے سبقت حاصل ہو اور انکی اشیاء سروس کو صارف بھی پسند کرتا ہو۔کوکب اقبال نے بتایا کہ ہرسیکٹر میں پروڈکٹ یا سروس کیلئے ایوارڈ کاتعین پیشہ وارانہ مہارت کے مصنفین کا پینل کرتا ہے جبکہ پورے سال کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ٹیم بھی سروے کرتی ہے۔ CAPکی ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین اپنی پسند کی اشیاء کے بارے میں ووٹنگ کے ذریعہ بھی آگاہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کی خصوصیت یہ ہے کہ کسی بھی مضر صحت اشیاء بنانے والوں خاص طور پر سگریٹ، چھالیہ، گٹکے بنانے والوں کو ایوارڈ کی لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا جبکہ صرف معیاری اشیاء اور معیاری سروس مہیا کرنے والوں کو ایوارڈ لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔