بہاول نگر،آوارہ کتے4سالہ بچے کو نوچ نوچ کر کھاگئے

بہاول نگر،آوارہ کتے4سالہ بچے کو نوچ نوچ کر کھاگئے

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی) بہاولنگر کی نواحی بستی کپوراں میں محکمہ صحت کی عدم دلچسپی ولاپروائی کے باعث افسوسناک واقعہ میں 4سالہ عاطف نامی بچے کو آوارہ کتوں نے نوچ نوچ کر مار ڈالا۔ کمسن بچہ چیخ و پکار کرتا رہا کوئی مدد کونہ پہنچ سکا۔4سالہ عاطف سکول سے واپس آرہا تھا کہ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

راستے میں5سے زائد آوارہ کتوں نے دبوچ لیا،کتے کم سن کو نوچتے رہے والدین کی جانب سے سکول کا ٹائم گذرنے پر عاطف کے گھر نہ آنے پرتلاش کی گئی تو اسکی زخموں بھری نعش ملی،معصوم بچے کی نعش کو دیکھ کر والدہ پر غشی کے دورے اہل علاقہ محکمہ صحت اور اعلی حکام کو کوباررہامرتبہ آوارہ کتوں کے بہتات کی شکایت کرچکے ہیں،افسوسناک واقعہ کی اطلاع کے باوجود محکمہ صحت یا انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار متاثرہ گھر نہ پہنچ سکا۔واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں خوف کی فضای قائم ہے۔متاثرہ بچے کے والد شوکت نے میڈیا سے بات کرتے ہوے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران کو درخواستیں دی مگرڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹرعبدالحمیداورسینٹری انسپکٹرفیاض اخترسمیت متعلقہ افسران وملازمین نے آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے مختلف حیلے بہانوں سے کام لیاجس کی وجہ سے میرے بچے کی جان گئی ۔ان افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔اہلیان علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بستی کپوراں سمیت دیگر بستیوں میں آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جاے تاکہ کسی اور بچے کے نقصان نہ ہو۔

عاطف

مزید : ملتان صفحہ آخر