سڑک کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ‘10 سالہ بچی جاں بحق

سڑک کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ‘10 سالہ بچی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک مکول(نامہ نگار )چوک مکول کے نواحی علاقہ موضع جھنگڑ ماڑھا میں بستی بلوچ والا میں سڑک کی تعمیر پر دو گروپوں میں تصادم ہوا اینٹیں لگنے سے ظفر علی گازر کی 10 سالہ بیٹی سدرہ موقع پر جاں بحق ہوگئی ظفر علی نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا تنازع چل رہا تھا کہ ملزما ن محمد اسلم ،محمد اکرم ،غلام یاسین ،(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
صفدر ،ارشد،اشرف،رضوان ودیگر نے آکر اینٹوں سے مجھے اور میرے بیٹوں جاوید اور مجاہد پر دھاوا بول دیا جس کی زد میں آکر میری 10سالہ بیٹی سدرہ جاں بحق ہوگئی روہیلا نوالی پولیس کے بر وقت پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ظفر علی اور اہل علاقہ نے سخت احتجاج کر تے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے نوٹس لینے اور بااثر ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔