محکمہ صحت بھرتی سکینڈل میں ملوث ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی کی انکوائری کے ریکارڈ کا6ماہ بعد بھی سراغ نہ ملا

محکمہ صحت بھرتی سکینڈل میں ملوث ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی کی انکوائری کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنرملتان کی ہدایت پر شروع ہونے والی محکمہ صحت درجہ چہارم میں بھرتی سکنڈل میں ملوث ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی کی انکوائری کے ریکارڈ کا تقریباً6ماہ گزرنے کے باوجود سراغ نہ لگ سکا اور اسی وجہ سے تاحال کوئی محکمانہ کارروائی کا عمل پورا نہ ہوا ہے،فروری2017میں ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے ہدایت دی کہ محکمہ صحت میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں میرٹ پر سلیکشن نہ ہوئی ہے جس پر انکوائری افسر نے اپنی انکوائری میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی میں بے قاعدگیوں کرنے والے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی کو قصوروار ٹھہرایا،مگر مذکورہ دفتر کے سٹاف نے طمع نفسانی کی خاطر انکوائری کا ریکارڈ غائب کردیا جسکا تاحال سراغ نہ مل سکا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے ڈاکٹر علی مہدی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی نہ ہوسکا ہے جسکی وجہ سے و دندناتے پھر رہا ہے اور موجودہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین بھی اس کو بچانے میں تحفظ فراہم کررہے ہیں ۔