پنچایت کے حکم پر زبردستی طلاق کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت منظور

پنچایت کے حکم پر زبردستی طلاق کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت ...

ملتان (خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پنچائیت کے حکم پر زبردستی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

طلاق کرانے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے 50 ہزار روپے کاضمانتی مچلکہ اوربانڈجمع کرانے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس تھانہ مخدوم رشیدسے 28 اگست کو ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزم سید الیاس شاہ نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ مخدوم رشید میں اے ایس آئی طارق خان نے مقدمہ درج کرایاکہ اس کو دوران گشت اطلاع ملی کہ چند ملزموں نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے عظمی ٰ بتول اور محمدعدنان کوپنچائیت کے لئے بلوایااورمسلح ہوکردھمکی دی جبکہ حبس بیجا میں رکھ کر جعلی طلاق نامہ پر دستخط کرالئے ہیں جس میں درخواست گذارکوبھی بدنیتی کے تحت ملوث کردیاگیا اور پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے جبکہ وہ بے قصور ہیاس لئیاسے گرفتار نہیں کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر