کڈنی سنٹر ملتان محکمہ بلڈنگ آفیسران کیلئے کڑی آزمائش ثابت
ملتان(نمائندہ خصوصی)کڈنی سنٹر ملتان محکمہ بلڈنگ کے آفیسران کیلئے امتحان بن کر رہ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دورہ کے دوران ناقص مٹیریل کی تعمیر کا انکشاف ہونے پر ایکسین بلڈنگ زبیر لطیف کو معطل کردیا تھا اور ان کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کیا تھا(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
۔ابھی یہ انکوائری مکمل نہیں ہوئی،اب گزشتہ روز اسے وزیراعلیٰ نے ایک مرتبہ پھر محکمہ بلڈنگ کے آفیسران کو ناقص مٹیریل کا ذمہ دار قرار دیا اس مرتبہ انہوں نے اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایس ای وسیم اخلاق،ایکسین میاں افتخار،ایس ڈی او محمد رضوان انجم اوورسیز یوسف طارق کو معطل کردیا ، معطل ہونے والے افسران میں میاں افتخار کیلئے ملتان سٹیشن انتہائی مہنگا ثابت ہوا ہے میاں افتخار کو حال مین ترقی دیکر کروڑ لعل عیسن سے ملتان میں ایکسین بلڈنگ ون تعینات کیا گیا تھا،انہیں چارج سنبھالے1ہفتہ ہوا ہے۔