کرنٹ لگنے،مٹی کا تودہ گرنے سے3ہلاکتیں،باپ بیٹا ٹریفک حادثے کی نذر

کرنٹ لگنے،مٹی کا تودہ گرنے سے3ہلاکتیں،باپ بیٹا ٹریفک حادثے کی نذر

ملتان،وہاڑی،کوٹ ادو(وقائع نگار،نمائندگان ) بجلی کا کرنٹ لگنے سے45سالہ شخص مٹی کا تودہ گرنے سے 2مزدور جاں بحق ہوئے باپ بیٹا ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر چل بسے ملتان سے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

وقائع نگار کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کام کے دوران25سالہ مزدور خضر عباس کو بجلی کا کرنٹ لگا،جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا دریں اثناء بند بوسن کا رہائشی10سالہ حمزہ کھیلتے ہوئے آگ میں گرکے بری طرح جھلس گیا جبکہ اڈا صدیق آباد کے رہائشی اڑھائی سالہ حماد پر گھر میں گرم دودھ گرگیا،جس سے وہ بری طرح جھلس گیا جس کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے ملتان شہر کے گردونواح کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں آمنہ بی بی،عابد،نادر،صباء ،صدیق،مظہر،حنیف، شبنم،صدیق،طیب وغیرہ زخمی ہوگئے،زخموں کو ریسکیو نے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ کے مطابق نواحی علاقہ ٹبہ سلطان پور کی بستی کوٹلی ہاشم میں کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور مٹی کے نیچے دب کر جانبحق ہو گئے ریسکیو زرائع کے مطابق مزدور سعید بلوچ کے گھر کے باہر گندے پانی کے نکاس کیلئے گہرا کنواں کھود رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودا ان کے اوپر آن گرا جس کے باعث دونوں مزدور مٹی کے نیچے دب گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم بستی کوٹلی ہاشم پہنچ گئی اور کرین کے ذریئے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعددونوں مزدوروں رفیق اور غلام مرتضی کی نعشوں کو نکال کر ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کوٹ ادو کے موضع منہاں کا رہائشی نمبردار احمد بخش گورمانی گزشتہ روز کرایہ کی کار میں لاہور اپنے بیٹے ارشاد حسین کی دوائی لینے جا رہا تھا کہ راستہ میں میاں چنوں کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئے جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

کرنٹ حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر