پشاور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ،2 گرفتار

پشاور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ،2 گرفتار

پشاور( کرائمز رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس پشاور نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو تخریب کاروں کو بم نصب کرتے ہوئے گرفتار کرکے تفتیشی مرکز منتقل کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور کے علاقے بڈھنی میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو عین اس وقت گرفتار کیا جب وہ تخریب کاری کی غرض سے زمین میں بارودی مواد نصب کررہے تھے سی ٹی ڈی پولیس کی اس کاروائی سے صوبائی دارالحکومت تخریب کاری کا بڑا خطرہ ٹل گیا ،دہشت گردوں کے قبضے سے دو خود کار بم بھی برآمد ہوئے ہیں گرفتار شدگان کا تعلق مردان اور خیبر ایجنسی سے ہے جن کی شناخت غلام اللہ اور شبیر خان کے نام سے ہوئی ہے دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول