مالکن کے تشدد کا شکار 10 سالہ ملازمہ کو بچا لیا گیا

مالکن کے تشدد کا شکار 10 سالہ ملازمہ کو بچا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارروائی تشدد کا شکار‘ 10 سالہ بچی کو ریسکیو کر لیا گیا 10 سالہ مہوش دختر فلک شیر کو مالکن ارم نے ڈنڈوں سے مارا جس سے اس کے جسم پر تشدد کے نشانات نمایاں ہوگئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے پولیس تھانہ گلگشت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ہے جس میں جرم چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ (پی ڈی این سی) کی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
دفعہ 35کے تحت درج کروائی جائے گی واضح رہے متاثرہ بچی کا تعلق قادر پور راں سے بتایا جارہا ہے۔