اے این پی کے رہنماء کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ،خاتون سمیت 4زخمی

اے این پی کے رہنماء کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ،خاتون سمیت 4زخمی

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) دیرلویر ،میدان میں اے این پی کے مقامی راہنما کی گا ڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ،خاتون سمیت چار افراد زخمی ،علاقہ میں سرچ آپریشن ،مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ڈی ایس پی میدان امجد خان کے مطابق بد ھ کو علی الصبح اے این پی میرکے گاوں کے مقامی راہنما طوطی رحمٰن ،شاہ حیدر خان فیلڈر کار میں نواحی گاوں زیمدارہ جارہے تھے کہ رابطہ پل کے قریب پہلے سے نصب شدہ ریمورٹ کنڑول بم د ھماکے کے زد میں آگئے جس کے نتیجے میں طوطی ر حمٰن ،شاہ حیدر خان ،احمد ر حمٰن اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ،زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ۔دھماکہ سے زمین 3فٹ گہرا اور 8فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا ،انسداد دہشت گردی کے خصوصی پولیس اسٹیشن واقعہ کبل سوات میں مذکورہ د ھماکیکا مقد مہ طو طی ر حمٰن کی مد عیت میں نامعلوم افراد کے خلا ف درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

مزید : کراچی صفحہ اول