نوشہرہ میں ووٹ کی اہمیت سے آگاہی مہم کا آغاز

نوشہرہ میں ووٹ کی اہمیت سے آگاہی مہم کا آغاز

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلعی الیکشن کمشنر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ میں شہریوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے بھرپور مہم کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ضلع نوشہرہ میں ایک ووٹر ایجوکیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، این جی اوز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے سربراہان شامل ہیں کمیٹی ضلع نوشہرہ کے طول وعرض میں ایسے سیمینار اور ورکشاپس منعقد کررہی ہے جس کے ذریعے شہریوں کو پیغام دیاجاتا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں اور پولنگ کے دن اپنا قومی فریضہ ادا کرنے ضرور پولنگ سٹیشن پر جائیں اس مہم میں معذور افراد، خواتین اور اقلیتوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کا کا شروع کیاجائے گا اورعملہ تصدیق کے لئے گھر گھر جائیں گے شہری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے سے بھرپور تعاون کریں۔

مزید : کراچی صفحہ اول