ہنگو میں سرچ آپریشن ، 20جرائم پیشہ 35مشکوک گرفتار،اسلحہ برآمد

ہنگو میں سرچ آپریشن ، 20جرائم پیشہ 35مشکوک گرفتار،اسلحہ برآمد

ھنگو (بیورورپورٹ) ھنگو ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ھنگو احسان اللہ کی خصوصی حدایت پر ھنگو ضلع بھر میں تمام تھانوں کا اپریشن ردالفساد کے تحت اپنے اپنے حدود میں سرچ اپریشن 20جرائم پیشہ سمیت 35افراد گرفتاربھاری اسلحہ برامد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ھنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ھدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانوں نے اپنے اپنے حدود میں اپریشن ردالفساد کے تحت قیام امن کو برقرار رکھنے لیئے سرچ اپریشنز کیئے اپریشن کے دوران 20جرائم پیشہ اور 15مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4کلاشنکوف،13پستول ،5بندوق ،1ریپیٹر، اور 611 مختلف بور کے کارتوس برامد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواکرحوالات میں بند کردیا ڈی پی او ھنگو احسان اللہ خان نے کہا ہے کے اپریشن ردالفساد کے تحت ھنگو میں قیام امن کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیئے جرائم پیشہ افرد کے خلاف اپریشن کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا

مزید : کراچی صفحہ اول