علی پور ‘ محنت کش کی 6 سالہ بچی اغواء کے بعد قتل ‘ ایک ملزم گرفتار

علی پور ‘ محنت کش کی 6 سالہ بچی اغواء کے بعد قتل ‘ ایک ملزم گرفتار

علی پور(نمائندہ پاکستان)تھانہ صدر علی پورکی حدود باقرشاہ شمالی کے رہائشی غریب محنت کش محمدپرویز بھٹی کی 6سالہ بیٹی مہوش 14 اگست کی صبح10بجے کھیلنے کیلئے گھر سے باہر گئی اور لاپتہ ہوگئی لواحقین اورعلاقہ میکینوں نے 6سالہ معصوم بچی کو جگہ جگہ تلاش کیا مگراس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔15اگست کی رات 11 بجے محمد پرویز کے چچا کریم بخش اورفیض بخش کے گھر سے ناقابل برداشت بدبوآنے پر گھر کی تلاشی لی گئی تو کپڑے رکھنے والے صندوق سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس تھانہ صدر علی پور نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پورمنتقل کرکے 3ملزمان کریم بخش،بشیراحمد پسران فیض بخش، شہزاد ولد کریم بخش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایک ملزم کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ 2ملزمان فرار ہوگئے۔مقتولہ 6سالہ مہوش کے دادا اور علاقہ مکینوں نے قاتلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے باقی ملزمان کو بھی فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر