چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ‘ شہری نقدی ‘ موبائل فون، سامان سے محروم

چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ‘ شہری نقدی ‘ موبائل فون، سامان سے محروم

ملتان(وقائع نگار) شہر میں چوری ‘ ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق چہلیک کچہری چوک سے وصی اعجاز کا (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ہزار مالیت کا موبائل ‘ گھنٹہ گھر میڈیسن مارکیٹ سے محمد شہزاد کا 15ہزار مالیت کا موبائل ‘ محسن امین کی موٹر سائیکل ‘ نواں شہر سے محمد نوید کا 12 ہزار مالیت کا موبائل ‘ ممتاز آباد ہیڈڈمری گورنمنٹ پولٹری فارم سے غلام عباس کا 15ہزار مالیت کا بکرا ‘ گلگشت سے حمزہ ‘ مخدوم رشید سے حمزہ ‘ اﷲ رکھا ‘ سٹی شجاعباد سے صفدر ‘ بی زیڈ سے آصف زمان ‘ دہلی گیٹ سے شفیق کی موٹر سائیکلیں‘ نیو ملتان سے حیدر کا 28ہزار مالیت کا موبائل ‘ باقر آباد پلی شمیم بی بی کے گھر سے نقدی ‘ موبائل 30 ہزار روپے ‘ صدر کلیم کے کارخانہ سے 15ہزار مالیت کا کمبل ‘ کینٹ سے پرویز کا 18 ہزار مالیت کا موبائل ‘ محمد اسلم کی دکان کے تالے توڑ کر 6 لاکھ 65 ہزار مالیت کے سپیئر پارٹس و نقدی ‘ مخدوم رشید میں رسول بادشاہ کے گھر کے تالے توڑ کر 3 لاکھ 50 ہزار مالیت کے طلائی زیور و نقدی ‘ کالا پور راں میں نعیم اختر کے بھانہ سے 45 ہزار مالیت کے جانور نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے ۔ گلگشت پولیس کے علاقہ میں 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر جمیل کے ملازم سے ایک لاکھ 14 ہزار 320 روپے چھین لیے ‘ کوتوالی پولیس کے علاقے میں 5 ڈاکو نجی موبائل کمپنی کے ٹاور میں داخل ہوگئے اور وہاں پر موجود سکیورٹی گارڈ ظفر کو رسیوں سے باندھ کر 5 لاکھ60 ہزار مالیت کی 24 ڈرائی بیٹریاں لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ صدر پولیس کے علاقہ میں ایک ڈاکو قاسم کے کریانہ سٹور میں داخل ہوگیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی نقدی موبائل 37 ہزار روپے و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگیا ۔ شاہ رکن عالم میں 2ڈاکوؤں نے یاسر سے نقدی موبائل 32 ہزار روپے ‘ نیو ملتان پولیس کے علاقے میں جنید سے نقدی موبائل 65 ہزار و دیگر سامان ‘ قطب پور پولیس کے علاقہ میں ذیشان عابد کے 5 لاکھ 77 ہزار روپے چھین لیے گئے ۔ ممتاز آباد میں شاہد افضل کو نعمان رؤف نے 5 لاکھ80 ہزار مالیت کا بوگس چیک دیدیا ‘ متعلقہ تھانوں نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر