مظفر آباد،یہی رابطہ کونسل کا اجلاس،2ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

مظفر آباد،یہی رابطہ کونسل کا اجلاس،2ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

مظفرآباد (بیورورپورٹ)محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام دیہی رابطہ کونسل کے اجلاس میں 2ارب روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دے دی گئی ہے خطیر رقم عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی رقم وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام ،رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،معلق پل ہاء کی تعمیر و مرمت ،آزادکشمیر بھر میں طالبات کے سکولز کے ساتھ واش رومز کی تعمیر ،ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سولر سٹریٹ لائیٹس کی تنصیب ،ایم ایل اے فنڈز کے تحت منصوبہ جات ،ضلع و یونین کونسلز کو گرانٹ ،صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات پر خرچ کی جائے گی ۔ لوکل گورنمنٹ رابطہ کونسل کا اجلاس وزیراعظم آزادکشمیر کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں وزیر خزانہ ،منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف شاہ ،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر محمود الحسن راجہ ،ایڈیشنل سیکرٹری مالیات جمعہ خان ،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ نصرت عزیز سمیت لوکل گورنمنٹ کے ڈویژنل ڈائریکٹر ز،ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹر ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ز سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ ریاست بھر میں طالبات کے تعلیمی اداروں کے ہمراہ واش رومز کی تعمیر کی جائے اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری تعلیم کالجز اور سکولز کو ہدایت کی کہ وہ آزادکشمیر بھر کے تمام سرکاری سکولوں کا سروے کرائیں کہ کس کس سرکاری تعلیمی ادارے میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں مفصل سروے کی رپورٹ پیش کی جائے اور اس رپورٹ کی روشنی میں پی سی ون مرتب کیا جائے تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں واش رومز کی تعمیر ،پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آزادکشمیر بھر کے جملہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا بھی سروے کرائیں کہ پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ و طالبات اور سٹاف کو بنیادی اور ضروری سہولیات میسر ہیں یا نہیں جن نجی تعلیمی اداروں میں واش رومز ،پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہ ہیں انہیں وارننگ دی جائے اور دوسرے مرحلے میں ایسے نجی تعلیمی ادارے سیل کر دیئے جائیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سولر سٹریٹ لائیٹس نصب کی جائیں گی اور معلق پل ہا ء کی تعمیر کے لیئے رقم بڑھائی جائے گی اور تمام یونین کونسلز کے دفاتر کی تعمیر کے لیئے پی سی ون مرتب کیا جائے گا تاکہ یونین کونسلز کے دفاتر کی تعمیر ممکن ہو سکے ۔رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ پی ایم سی آئی ڈی پی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں لوکل گورنمنٹ کے آفیسران اور اہلکاران کے نے جو کردارادا کیا وہ لائق تحسین ہے پی ایم سی آئی ڈی پی میں پہلے سال جو کمی بیشی آئی ہے اسے رواں سال میں دور کیا جائے اور رواں سال کے دوران مزید مستعدی سے کام کیا جائے ۔اس پروگرام کے تحت محکمہ لوکل گورنمنٹ نے عوام کا کھویا ہوا اعتماد بحال کیا وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اطمینان ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ تعمیر و ترقی سے متعلق کوئی بھی ٹاسک پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے سیکرٹری ،ڈائریکٹر جنرل سے لے کر فیلڈ سٹاف نے بہتر کام کیا شاندار خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔محکمہ کے آفیسران اور اہلکاران مزید جانفشانی سے کام کریں ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا بہتر کام کرنے والوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سیکرٹری یونین کونسل کے دفتر سے عوام کا براہ راست رابطہ ہے ان دفاتر سے عوام تعلق کو مزید موئثر بنایا جائے ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ عوامی شکایات پر کارروائی کے لیئے حکمت عملی بنائے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ترقیاتی بجٹ یونین کونسلز کے ذریعے خرچ ہو گا اور عوام براہ راست اپنے علاقوں کے ترقیاتی منصوبہ جات کی نگرانی کر سکیں گے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے کا کہ حکومت دیہی علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیئے کوشاں ہے اس مقصد کے لیئے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے آئندہ چند برسوں کے دوران آزادکشمیر کے دیہی علاقوں میں ہر گھر تک سڑک ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات مہیاہوں گی ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر