بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررکھا ہے،فائزہ احسن چوہدری

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررکھا ہے،فائزہ احسن چوہدری

مظفرآباد(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی رکن اسمبلی فائزہ احسن چوہدری نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت غاصب اور جارح ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررکھا ہے اور کنٹرول لائن پر کشیدگی پر بڑھا کر بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے ہندوستان کے مکروہ عزائم کو کشمیری جانوں کا نذرانہ دے کر ناکام بنا رہے ہیں، میاں محمد نوازشریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بحیثیت وزیراعظم مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دو ٹوک انداز میں پیش کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جو کردار ادا کیا ہے لائق تحسین ہے، وزیراعظم فاروق حیدر خان نے دورہ برطانیہ کے موقع پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا آج بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت ضرور آئیگا جب کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ’’حق خود ارادیت‘‘ ملے گا۔ کشمیری الحاق پاکستان کے داعی ہیں اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کروائے تاکہ خطہ میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر