آزادکشمیرسپیشل ایجوکیشن کی تربیت یافتہ فی میل انسٹرکٹرز فارغ،نئی بھرتیاں شروع
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیرسپیشل ایجوکیشن کے تربیت یافتہ فی میل انسٹرکٹرز کو فارغ کرتے ہوئے نئی تقرریوں کی تیاری شروع کر دی گئی ۔معذور بچوں کی تعلیم تربیت کیادارے میں عرصہ پانچ سے دس سال سے معذور بچوں کی تعلیم تربیت پر مامورلیکچررز کو اچانک فارغ کرتے ہوئے نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جبکہ پہلے سے تعینات ٹیچرز نے نہ صرف ٹریننگ کورس پاکستان کے اداروں سے کیے ہوئے ہیں بلکہ انکو تجربہ بھی ہو چکا ہے ۔مگر ان کو فارغ کر کے نئی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔نہ صرف پہلے سے تعینات ٹیچرز کے والدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم صورتحال کو انسانی بنیادوں پر بلکہ بچے اپنی لیکچررز کے ساتھ کھل مل چکے ہیں ۔ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کرنا نہ صرف بچوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی بلکہ برسر روزگار بہنوں ،بیٹیوں کے ساتھ بھی ظلم کے مترادف ہے ۔