جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن8ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن8ملزمان گرفتار

جہلم(نامہ نگار)جہلم پولیس کاناجائز اسلحہ اورساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور شرابیوں کے خلاف کاروائیاں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 02عدد پسٹل 30بورمعہ 53عدد پسٹل 08ملزمان گرفتار ،مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ماجد گلزار اے ایس ائی نے ملزم علی حسن ، محمد افضل پسران محمد حسین مرحوم قوم مرزا سکنائے مشین محلہ نمبر3جہلم نے ٹریکٹر فورڈ نمبریJM-3821پر ساؤنڈسسٹم لگاکر اونچی آواز میں گانے لگاکر ارتکاب جرم 6پنجاب ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس کے تحت گرفتار۔تھانہ صدر محمد اشراف اے ایس ائی نے ملزم ذوالفقار احمد ولد غلام مصطفی قوم جٹ سکنہ کولپور، وقاص حسین ولد محمد حسین قوم آرائیں سکنہ ہیلمٹ کالونی منگلا ضلع میر پور آزاد کشمیر، عثمان بٹ ولد رفیع بٹ قوم بٹ سکنہ ہیلمٹ کالونی منگلا ضلع میر پور آزاد کشمیر ، عنصر علی رشید ولد عبدالرشید قوم ملک سکنہ کالا گجراں حالت نشہ شراب میں کھرالہ غل غپاڑہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔تھانہ صدر محمد ریاض اے ایس ائی نے ملزم ذیشان ضیاء ولد ضیاء الرحمٰن قوم بھٹی سکنہ مونہ پنڈ تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل 30بورمعہ 3ضرب روند۔غلام مجتبیٰ اے ایس ائی نے ملزم طاہر محمودولد طارق محمود قوم انصاری سکنہ دارا محلہ کالا گجراں جہلم سے پسٹل 30بور معہ 50روند برآمدملزمان گرفتار مقدمات درج۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر