یوم آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ پاکستانی مصنوعات استعمال کی جائیں،عبدالشکور ملک

یوم آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ پاکستانی مصنوعات استعمال کی جائیں،عبدالشکور ...

جہلم(نامہ نگار)یوم آزاد ی منانے اور حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستانی اشیاء کی قدر کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات استعمال کریں پاکستان کی تاریخ کے متعلق مواد کو محفوظ کریں تاکہ آج کے نوجوان اور آنے والی نسلیں نظریہ پاکستان کو یادرکھیں اور پاکستان کے تاریخی ورثہ پر فخر کرسکیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالشکور ملک ،عابد حسین بٹ ،سعید جگر اور دیگر مقررین نے ہسٹاریکل ریسرج اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے زیر اہتمام یوم آزاد ی پر الفلاح سنٹر میں منعقد تاریخی نوادرات کی نمائش کے موقع پر کیا جس میں تحریک آزادی کی تصویروں ،خبروں ،ڈاک ٹکٹوں ،قدیم سکوں ،نادرکرنسی نوٹوں ،فوجی تمغوں ،تاریخی کتابوؓ اور دیگر اشیاء کو البم میں محفوظ کرکے ڈسپلے کیا گیا تھا جنہیں شہریوں کی کثیر تعداد نے ذوق شوق سے دیکھا نمایاں کارکردگی پر عبدالقیوم لاہور ،اکرم چھٹہ گوجرانوالہ ،عبدالجبار گجرات ،عثمان گل،اکرام حسین ،اخلاق دار،اجمل محمود،جبار رحیم ،حلیم اسحاق ،عمر طاہر ،حکیم اعظم ،حذیفہ ،ارقم ،عابد بٹ اور دانش ایاز کو ایوارڈ دیئے گئے تحفظ تاریخ کے مشن کے چالیس سال مکمل ہونے پر حاضرین نے سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر عبدالشکور ملک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر