چکوال،13افرادنے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا

چکوال،13افرادنے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محلہ مسجد ہجویری تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ میں 13افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ محمد عدیل ولد خلیل احمد ساکن بہاولنگر محلہ فاروقی نے درخواست دی کہ وہ اپنی دکان نیلام گھر فرنیچر پر موجود تھا کہ ملزمان محمد رفیق اور اسکے بیٹے معہ13/14نامعلوم افراد آئے، اسے اور اس کے بیٹے کو لاتوں، مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔ جس سے وہ مضروب ہوگئے۔ اے ایس آئی شکیل احمد نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر