اسلام آباد ، پولیس کا جعلی شراب تیار کرنیوالی فیکٹر ی پر چھا پہ

اسلام آباد ، پولیس کا جعلی شراب تیار کرنیوالی فیکٹر ی پر چھا پہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد سپیشل انو سٹی یو نٹ کی کاروائی، لوہی بھیرکے ایریا سواں گارڈن Hبلاک میں جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹر ی پر چھا پہ ، ملزم گرفتار1010بوتل شراب ، 400اسٹیکر، 300ڈھکن، 100خالی بوتل، 4عدد خالی ڈرم الکوحل، 3عدد بالٹی خالی پلاسٹک برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنزاسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) ذیشان حیدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے لیے ڈی ایس پی ، سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد اعظم، اے ایس آئی اشفاق میمن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ؤ ے کا ر لا تے ہو ئے لوہی بھیر کے ایریا سواں گارڈنHبلاک میں مخبرکی اطلا ع پر ملزم شہباز ولد بوٹا مسیح مکان 15بلاک 3-AسیکٹرG-9/2اسلام آبادکو گرفتارکر کے اس کی حسب ضابطہ تلاشی کرنے پر1010بوتل شراب ،400 اسٹیکر،300ڈھکن، 100خالی بوتل،4عدد خالی ڈرم الکوحل،3عدد بالٹی خالی پلاسٹک وغیرہ برآمد کرلی۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر209مورخہ16.08.17بجرم3/4حد تھانہ لوہی بھیر، اسلام آباد درج کرلیا گیا ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر شاباش اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر