چکوال،تین اوباشوں کی 15سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی،مقدمہ درج

چکوال،تین اوباشوں کی 15سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی،مقدمہ درج

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چھپڑ بازار چکوال میں15سالہ نوجوان بچے کیساتھ بدفعلی ۔ محمد نذیر ولد خدا بخش ساکن جبیر پور نے پولیس کو بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے اور اس کا15سالہ بیٹا محمد فیضان عمران موٹر سائیکل جہلم روڈ چکوال پر مزدوری کرتا ہے۔ محمد فیضان شام کو مزدوری سے فارغ ہوکر نکلا تو یاسر آٹوز موٹر سائیکل مکینک نزد علی مسجد کے محمد یاسر نے اس کو اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھایا اور چھپڑ بازار چکوال میں نیٹ کیفے میں کام ہے کا بہانہ کر کے لے گیا اور اس نے نیٹ کیفے کی کیبن میں جاکر زبردستی اسکے منہ پر ہاتھ رکھ کر بدفعلی شروع کر د ی۔ مزاحمت کرنے پر اس نے دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو جان سے مار دوں گا۔ پھر وہاں سے موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنی دکان پر اتارا اور دکان سے ایک بجلی کی تار جس پر شلوشن ٹیپ لپٹی ہوئی تھی اٹھا کر اسے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دے گا۔وہاں پر موجود دو لڑکوں، سہیل اورمحسن سے کہا کہ اسے گھر چھوڑ آؤ جس پر محسن نے اس کو اپنے موٹر سائیکل پر بیٹھایا اور اس کے پیچھے سہیل بیٹھ گیا اور قریبی ویران بھٹے پر لے گئے جہاں پر دونوں نے باری باری اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ ملزمان کے خوف اور دہشت کی وجہ سے پہلے کسی کو نہ بتایامگر اب تمام صورتحال مجھے بتائی ہے تو قانونی کارروائی کیلئے آیا ہوں۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر