کراچی ،معروف فنانشل ایکسپرٹ قسیم جعفری انتقال کرگئے

کراچی ،معروف فنانشل ایکسپرٹ قسیم جعفری انتقال کرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف فنانشل ایکسپرٹ اور ڈی ایس کانسپٹ کے کنٹری ہیڈ قسیم جعفری حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کے سوگواران میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہے۔روزنامہ پاکستان کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر مبشر میر، خالد اشتیاق ،اکرم کمبوہ، جاوید محمود اور دیگر نے قسیم جعفری کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر