محمد علی ملکانی کے خلاف کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی

محمد علی ملکانی کے خلاف کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر ماحولیات محمد علی ملکانی سے متعلق کرپشن انکوائری کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو صوبائی وزیر ماحولیات محمد علی ملکانی کے خلاف کرپشن انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر محمد علی ملکانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کر لی گئی۔ ریفرنس کی منظوری کے لئے معاملہ چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ عدالت نے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر